پسند کی شادی نہ ہونے پرنوجوان کی خود کشی
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: اسلام آباد میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
واقعہ نیلور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجواب بلال اور پندرہ سالہ زرین پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے مگر بلال کے گھر والے راضی نہ ہوئے۔ والدین کے انکار پر لڑکا اور لڑکی دلبرداشتہ ہو گئے اور خود کشی کا منصوبہ بنایا جس کے بعد بلال نے خود کو گولی مار لی۔ جب کہ لڑکی خود کشی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔ سماء