ٹرمپ نے ہلیری کو داعش کا بانی قراردے دیا

Aug 04, 2016
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Trump-Rally-Oc-Pkg-04-08.mp4"][/video]

Trump Rally Oc Pkg 04-08

واشنگٹن:امريکی صدارت کے خواہشمند ري پبلکن صدارتي اميدوا ڈونلڈ ٹرمپ نے صدرباراک اوباما کو نااہل اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہيلري کلنٹن کو داعش تنظيم کا باني قراردے دیا۔ فلوريڈا ميں ووٹرز سے خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کي انتخابي مہم پہلے سے زيادہ مضبوط ہے۔ سب نے ديکھ ليا کہ پول کے نتائج کے مطابق فلوريڈا اور اوہائيو ميں ہماري پوزيشن مستحکم ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوباما کي پاليسيوں پرکڑي تنقيد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردیا اور ساتھ ہی کڑی تنقید کرتے ہوئے مخالف امیدوار ہلیري کلنٹن کوداعش کا باني قراردے دیا۔

واضح رہے کہ فلاڈيلفيا ميں ڈيموکريٹک کنونشن کےبعد ہلیري کلنٹن کو ٹرمپ پرآٹھ پوائنٹس کي برتري حاصل تھي جبکہ اب اس ميں مزيد دو پوائنٹس کا اضافہ ہوگيا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ يہ برتري عارضي ہے اور آئندہ وہ آگے ہوں گے ۔

ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے ۔ سماء

بین الاقوامی

US presedential election

Hillary clinton founded ISIS

Tabool ads will show in this div