پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

hajj

اسلام آباد: فریضہ حج کے لیے پاکستانی عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد سے پہلی حج پروازپی کے2503 تین سو اٹھائیس عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ کراچی اور لاہور سے بھی پروازیں روانہ ہوگئیں۔ پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اسلام آباد سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کو رخصت کیا۔دوسری پرواز نے کراچی سے اڑان بھری۔ نجی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے تین سو بیس عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔تیسری پرواز لاہور سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی ہے۔ نجی ائرلائن کی پرواز سے دوسوبیس عازمین نےحجاز مقدس کے لیے سفر شروع کیا۔

حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کے ذریعے اکیاون ہزار اور نجی ائرلائنز کے ذریعے تریپن ہزار عازمین حجازمقدس جائیں گے۔ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کافضائی آپریشن  پانچ ستمبرکو مکمل ہوگا۔

پی آئی اے ملک کے دس شہروں سے دوسوپینسٹھ خصوصی حج پروازوں کے ذریعے اکیاون ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ سماء

hajj flight

HAJJ OPERATION

Tabool ads will show in this div