رؤف صدیقی اورانیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی: دہشت گردوں کےعلاج سے متعلق کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے دوبارہ مسترد کردی ہے۔
دہشت گردوں کا علاج سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت کا کہنا تھاکہ انسداد دہشت گردی عدالت کاعبوری ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ دونوں ملزمان پر جے آئی ٹی میں شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے اس کیس سے متعلق جو دستاویز طلب کی تھیں،ملزمان نے وہ جمع کروادی ہیں۔
ملزمان نے ضمانت مستردہونےپرسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔
اس کیس میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کروانے پر ڈاکٹر عاصم کےعلاوہ انیس قائم خانی اوررؤف صدیقی زیرحراست ہیں۔
کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ سماء
ATC
rauf siddiqui
SINDH HIGH COURT
anis qaim khani
تبولا
Tabool ads will show in this div