کراچی : چھٹیوں کا موسم ہوا تمام، اب بس باری ہے تو اسکولز کھلنے کی، جس کا سب بچوں کو بیتابی سے ہے انتظار اور ایسے ہی بچوں کیلئے کراچی کے معروف شاپنگ مالز میں انوکھے فیسٹول کا ہوا اہتمام، جہاں اسکول بیگز، کتابیں، کھلونے اور تفریحی سے بھرے مواقع موجود رہے۔
کراچی کی معروف شاپنگ مال چین ڈولمن نے کیا اہتمام بچوں کے خاص فیسٹول کا، جس میں کھیل کود اور تفریح کے علاوہ بچوں کو انفارمیشن بھی مہیا کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ڈولمن شاپنگ مالز میں جاتی چھٹیوں کو الوداع اور نئے سیشن کو خوش آمدید کہنے کیلئے انوکھے شو کا اہتمام کیا گیا، جہاں بچوں اور بڑوں نے بھرپور شرکت کی۔
فیسٹول کی خاص بات، ہیری پوٹر سیریز کی نئی کتاب کی اشاعت بھی تھی، چاروں جانب سے فیسٹول کو ہیری پوٹر تھیم سے رنگ دیا گیا، جہاں کوئی بھوت تو کوئی چڑیل، کوئی جادوگر تو کوئی جادوگرنی کے بھیس میں محضوص کرتا رہا۔

فیسٹول میں بڑی تعداد میں بچوں اور بڑوں کی جانب سے سیلفیز لینے کا بھی سلسلہ چلتا رہا، فیسٹول میں بچوں کیلئے لیبرٹی کی جانب سے کتب میلے کا بھی اہتمام کیا گیا، فرش اور مقام کو خصوصی طور پر بچوں کی پسند اور ہیری پوٹر سیریز کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔
جب کہ لٹکتے اڑتے غبارے، آوازیں، اور مختلف کرداروں کے ملبوسات میں ملبوچ لوگوں نے تقریب کو چار چاند لگائے۔ تقریب 29 جولائی سے 31 جولائی تک پوری آب و تاب کیساتھ جاری رہی، جسے عوام کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی ملی۔ فیسٹول میں معروف برینڈز کی جانب سے بچوں کیلئے خصوصی اسٹالز کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔

تقریب کی ایک اور خاص بات ہیری پورٹر کی نئی اور آخری کتاب "ہیری پوٹر اینڈ دی کرسیڈ چائلڈ" کی فروخت تھا، جس کیلئے کیا بڑے اور کیا بچے صبح ساڑھے نو بجے سے ہی قطار لگا کر انتطار میں تھے، ہر کوئی پہلے اپنی پسندیدہ جادوئی دنیا کی سیر کو بے تاب تھا اور بالا آخر وہ وقت بھی آگیا، جب ہیری پوٹر اسٹال پر کتاب کی فروخت کا آغاز ہوا۔

بھرپور اور زبردست پذیرائی کے بعد ڈولمن مال انتظامیہ نے مستقبل میں بھی مزید ایسے پروگرامز اور فیسٹول کے انعقاد کا یقین دلایا ہے، انتظامیہ کے مطابق ایسے فیسٹولز کا انعقاد بچوں میں اسکول جانے کیلئے راغبت پیدا کرتا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ بچوں کو ایسی تفریح فراہم کر سکیں جو بچوں کو پڑھائی اور اسکول کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی دے سکے اور بچے خوشی خوشی اسکول جائیں۔ سماء