کراچی میں سی این جی اسٹیشنوں کی دو روزہ بندش: معمولات زندگی بری طرح متاثر

اسٹاف رپورٹر


کراچی: کراچی میں سی این جی اسٹیشنوں کی دو روزہ بندش کے پہلے دن معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے


کراچی میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش عوام کے لئے عذاب بن کر رہ گئی ہے۔۔ پہلے ہی روز شہری مشکلات کا شکار نظر آ رہے ہیں ۔۔ ڈیزل پر مسافرگاڑیاں چلانے کے دعویدار ٹرانسپورٹروں کے جھوٹ کا پردہ بھی چاک ہو گیا اور اسٹاپس پر بسوں کی راہ تکتے مسافروں کی بڑی تعداد مایوس گھروں کو واپس لوٹ گئی۔۔ دکاندار اور پرائیویٹ ملازمت کرنے والے اپنی قسمت کا رونا روتے رہے ان  کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ ملنا مشکل ہے اور رکشہ ٹیکسی والے منہ مانگے پیسے مانگ رہے ہیں ۔۔


دیہاڑی پر کام کرنے والوں کا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔۔ انہیں بھی دال روٹی کے لالے پڑے ہیں۔


 خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ایمبولینس ڈرائیورز بھی سی این جی کی بندش پر نالاں ہیں۔۔


کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، بجلی مل رہی ہے نہ پانی ، اس پر سی این جی کا عذاب مسلط کر کے ان کی مشکلات مزید بڑھا دی گئی ہیں، خدار اس عذاب سے ان کی جان چھڑائی جائے. سماء

میں

کی

burger

Vidya Balan

سی

فٹبال

جی

stadium

rich

reuters

interference

Tabool ads will show in this div