عید الاضحی کی آمد پر کانگو وائرس میں بھی اضافہ،35کیسزرپورٹ

content.hamariweb.com کراچی : وزارت صحت کے مطابق سات ماہ کے عرصے کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس کے 35 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد میں اضافہ سامنے آیا ہے، نئی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سات ماہ کے عرصے کے دوران ملک بھر میں کانگو وائرس سے 35 متاثرہ مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔ 8 قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ادارے کے پاس سولہ درج کیسز میں سے چھ مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کانگو وائرس میں اضافے کی ایک وجہ قربانی کے جانوروں کی شہروں میں آمد بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں سے کانگو وائرس انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کانگو وائرس کی مختلف علامات جو جان لیوا ہیں ، ان میں تیز بخار کے ساتھ ناک ، کان اور گلے سے خون بہنا ،جسم پر کوئی پرانا زخم ہو تو اس سے بھی خون نکلنا ،سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری،غنودگی،منہ میں چھالے اورآنکھوں میں سوجن ہیں۔ camel_jpg_1499228f ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک مرض بھیڑ بکریوں، گائے ، بھینسوں اور اونٹ کی جلد پر پائے جانے والے چیچڑ سے لگتا ہے، جون سے ستمبر تک چیچڑ کی افزائش ہوتی ہے، اس سال عید الاضحی بھی ستمبر میں آ رہی ہے اور قربانی کے جانوروں سے اس مرض کے پھیلنے کا شدید خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے جانوروں کو چیچڑ سے پاک کرنے کے خصوصی انتظامات کیے جانے چاہئیں اور خطرے کے پیش نظر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سماء

ANIMALS

HEALTH

EID UL AZHA

Cattle Markets

Congo virus threatening cattle markets

Customers

precautionary

Tabool ads will show in this div