کراچی : کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا، کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کردی۔
کراچی کے علاقے ملیر میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فاران قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا ہے۔ قتل کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردی گئی ہے۔ تفتیشی افسر تبدیل کرنے کے احکامات کراچی پولیس چیف کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔
واقعہ منظر عام پر آںے کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا، واضح رہے کہ اٹھائیس جولائی کی شام کو ملیر کے علاقے میں دوستوں نے رقم کے تنازعہ پر اپنے دوست فاران کو بلیڈ، قینچی اور تشدد سے اٹھائیس سالا فاران کی جان لے لی تھی۔ سماء