اٹک،گھریلوجھگڑے پر6خواتین کی خودکشی کی کوشش،3جاں بحق

representative-photo-of-a-dead-body-shutterstock_ba5ceee2-058e-11e6-80c7-86ecee87a31c اٹک : تکبیر کالونی میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ چھ خواتین نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس سے تین خواتین جاں بحق، جب کہ تین کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں ماں اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے تکبیر کالونی میں چھ خواتین کے درمیان گھریلو جھگڑا اتنا بڑھا کہ دلبرداشتہ ہو کر چھ خواتین نے رہریلی گولیاں کھا لیں، جس کی وجہ سے تین خواتین جاں بحق، جب کہ تین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کی تفصیل فی الحال سامنے نہیں آسکی، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹیاں اور ماں شامل ہیں۔ سماء

ATTOCK

FAMILY DISPUTE

Suicide Attempt

Tabool ads will show in this div