پشاور کي غير سرکاري رويت ہلال کميٹي نے اپنا باضابطہ اجلاس پير کو طلب کيا ہے
اسٹاف رپرٹر
پشاور:خيبر پختونخوا اور قبائلي علاقوں ميں اس سال رمضان کا چاند ديکھنے کے لئے مرکزي، زونل اورمسجد قاسم علي خان پشاور کي رويت ہلال کميٹيوں کے اجلاس ايک ہي دن پير کو طلب کئے گئے ہيں۔ مسجد قاسم علي خان رويت ہلال کميٹي کے رکن مولانا خيرالبشر نے بتایا کہ باضابطہ اجلاس تو پير کو ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر اجلاس آج بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ شمالي وجنوبي وزيرستان سميت ديگر قبائلي ايجسنيوں میں مقامي رويت ہلال کميٹيوں کے اجلاس بھی آج ہوں گے۔ سماء