پاک چین تعاون خطے میں امن کیلئے ہے: کیانی

اسٹاف رپورٹ
جہلم: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے ہے ۔۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چینی آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہو شوسن کے ساتھ جہلم میں مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، چین کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے اور دونوں ملک اس سلسلے میں معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ہوشو سن کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔۔ سماء

میں

mehndi

republic

belgium

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div