فوجی بغاوت، صدر اردگان کو گرفتار کرنے آنیوالے 11 کمانڈوز گرفتار

8 انقرہ : ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے آنے والے 11 کمانڈوز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ناکام بغاوت کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کو گرفتار کرنے کیلئے 25 کمانڈوز ہوٹل میں داخل ہوئے اور صدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

8a

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر کو گرفتار کرنے کیلئے آنیوالے 25 میں سے 11 کمانڈوز کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا، ان کی گرفتاری ستی بیلی کے علاقے سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ترک حکام کے مطابق کارروائی میں شامل باقی مفرور کمانڈوز کی تلاش بھی جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اے پی پی

turkish president

failed coup

Tabool ads will show in this div