ظہیر عباس کی قوم سے حنیف محمد کیلئے دعائے صحت کی اپیل

Aug 01, 2016

6

لاہور: ظہیر عباس نے سینئر کرکٹر حنیف محمد کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز اسپورٹس بورڈ پنجاب اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ حنیف محمد نے ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، وہ میرے آئیڈیل کرکٹر ہیں، ان کی بیماری پر تشویش ہے، عوام ان کیلئے دعائے صحت کریں۔

انہوں نے کہا کہ حنیف محمد جب میدان میں کھیلنے کیلئے اترتے تو میری ہمیشہ یہ دعا رہتی تھی کہ ان کو چوٹ نہ لگ جائے اور وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، میں نے کرکٹ میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا کرے۔ اے پی پی

legend cricketer

hanif muhammad

Tabool ads will show in this div