لکھنوکےنواب پولیس افسرکوسوشل میڈیانےپھنسوادیا

india

نئی دلی: بھارتی شہر لکھنومیں ایک شخص کو تھانے میں شکایت درج کروانے سے قبل ایس ایچ او کے پاؤں دبانے پڑگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق موہن لال گنج کے پولیس اسٹیشن میں ایک شخص ایف آئی آر درج کروانے گیا۔ اس دوران وہاں موجود ایس ایچ او کو نہ جانے کیا سوجھی، اس نے تھانے آنے والے شخص سے انوکھی فرمائش کرڈالی۔

ایس ایچ او نے تھانے آنے والے کو کہا کہ اس کے پاؤں دبائے جائیں۔ اس شرمناک حرکت کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خوب مقبول ہونے کےبعد متعلقہ حکام نے نوٹس لے لیا۔اعلی حکام نے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے ۔  سماء

SHO

Lucknow

Tabool ads will show in this div