کے ای ایس سی لیبر یونین اور انتظامیہ کا تنازعہ طے ہوگیا، ملازمین خوش

اسٹاف رپورٹ
 کراچی: کےای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت کسی کو جبری ریٹائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے ضمانت دی ہے کہ ملازمین احتجاج ختم کردیں گے۔

کے ای ایس سی لیبر یونین اور انتظامیہ کا تنازعہ طے ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ کئی روز سے احتجاج پر بیٹھے ان ملازمین نے اب سکھ کا سانس لیا ہے۔

ساری رات گورنر ہاوس میں مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ ہوا۔ اس کے تحت گولڈن شیک ہینڈ کے فارم بھرنےوالے ملازمین کو مرعات دے کر فارغ کیا جائے گا اور یہ اسکیم جاری رہےگی البتہ کسی کو جبری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق، گولڈن شیک ہینڈ کے تحت ریٹائرمنٹ کے فارم نہ بھرنے والے ملازمین کا معاملہ طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے کے ای ایس سی انتظامیہ کو یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ملازمین اب احتجاج نہیں کریں گے۔ اس اہم معاہدے کے بعدکراچی میں بجلی کا بحران کم ہونے کی امید بھی پیداہوگئی ہے۔ سماء نیوز

اور

کے

کا

سی

ایس

Army

ای

event

bowler

netherlands

Tabool ads will show in this div