پی سی بی کا عبدالقادر کو شوکاز نوٹس
لاہور : بورڈ مخالف بیانات دینے پر پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر پنشن روکنے کا الزام لگایا تھا، جس پر پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا،
بورڈ کے مطابق عبدالقادر کی پنشن نہیں روکی گئی، 4 اگست تک سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی ہیڈ آفس میں آکر جواب دیں۔
سابق کرکٹر اور مایہ ناز اسپنر عبدالقادر نے پی سی بی کے نوٹس کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ہیڈ آفس میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ سماء