
[video width="1280" height="720" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Harry-Potter-and-The-Cursed-Child-Official-Trailer-1-2016-.mp4"][/video]
لندن : بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر اینڈ دی لرسڈ چائلڈ سیریز کی آخری کتاب ہے، جس کے بعد ہیری پوٹر کا سفر ختم ہوجائے گا۔
جادوئی دنیا پر مبنی دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کی یکساں مقبول سیریز ہیری پوٹر کا نیا اور آخری ایڈیشن شائع ہوگیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ اشاعت سے قبل ہی سب سے زیادہ آرڈر کی جانے والی کتاب بھی بن گئی ہے۔ نئے ایڈیشن پر لندن میں تھیٹر پلے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

لندن میں نئے ایڈیشن ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ کے پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں برطانوی مصنفحہ جے کے رولنگ کا کہنا تھا کہ بالاآخر ہیری پوٹر کی کہانی اب اختتام پذیر ہوگئی ہے، تاہم تازہ ایڈیشن ہیری پوٹر سیریز کی نیکسٹ جنریشن ہے۔

واضح رہے کہ ڈیڈلی ہیول کے بعد "ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ" دنیا بھر میں ایک ساتھ نو سال بعد شائع ہوئی ہے، جس میں پوٹر سیریز کے کرداروں کو نوجوانوں کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔

دوسری جانب کتابیں فروخت کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب "ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ" کی اشاعت سے قبل ہی اس کے آرڈر دھڑادھڑ موصول ہونا شروع ہوگئے تھے،جب کہ کتاب ابھی اشاعت کے مراحل میں ہی تھی۔

نئی کتاب میں ہیری پوٹر کو تین بچوں کا باپ دکھایا گیا ہے اور اسے وزارت جادو میں ملازمت بھی مل چکی ہے، ہیری پوٹر کے آٹھویں حصے میں مزید کیا کچھ شامل ہے اس کیلئے آپ کو کتاب خریدنی اور پڑھنی پڑے گی،ورنہ مزہ نہیں آئے گا۔

کتاب سے پیار اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ شائع ہونے کے پہلے ہی روز "ہیری پوٹر" اور آٹھویں ایڈیشن "ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ" ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، جس میں لوگوں نے نئے ایڈیشن سے متعلق ملے جلے تاثرات کو اظہار کیا ہے۔ سماء