افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم

Jul 31, 2016
53AD938E-C06D-4374-A891-6DCE8809F63B_mw800_s پارا چنار : پارا چنار کی پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے اور ہفتہ بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کے خلاف کریک ڈاون کے فیصلے کے بعد قبائلی علاقوں سے بھی مہاجرین کو نکالنے کا عمل تیز کیا گیا ہے، کرم ایجنسی میں مقیم افغان مہاجرین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں اور اپنے ملک واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیگی۔ 566d40dda662e واضح رہے کہ افغان جہاد کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے قبائلی علاقوں کا رخ کیا تھا اور کثیر تعداد میں افغان مہاجرین نے خیمہ بستیوں میں رہائش اختیار کرلی تھی جبکہ بعد ازاں افغان مہاجرین کرایوں کے گھروں میں منتقل ہوگئے، اسی طرح بعض مہاجرین نے اپنے مکانات خرید کر اس میں رہائش اختیار کرلی۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع دیہات سمیت ایجنسی بھر میں گھر گھر افغان مہاجرین کا سروے ہے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق جاجی، منگل ، مقبل ، جدران ، خاروٹی ، کوچی اور غلجے سمیت افغانستان کے مختلف قبائل شینواری، اکاخیل اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افغان مہاجرین کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں اور پاکستان کے بندوبستی علاقوں میں آباد ہیں۔ سماء

KPK

Kurram Agency

Border Management

Illegal Afghan Immigrants

Tabool ads will show in this div