کسی ملک کی سرزمین دوسرےکیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے

Pervez Rasheeed SOT 31-07 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا شکار ملک کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کشمیروں کو اپنی منزل حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں جاری ہے، پاکستان نے ہر ہر فورم پر دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت کی ہے، دہشت گردی کا شکار کبھی بھی ملک دہشت گردی کی حمایت نہیں کرسکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان اس پر سختی سے عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ جدوجہد کیلئے جو مرضی راستہ اختیار کریں، ان کا حق ہے، ہمیں عقل اور ہوشمندی سے کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دینا ہے، کشمیروں کو اپنی منزل حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ سماء

ZARB E AZB

PERVAIZ RASHEED

HELD KASHMIR

Tabool ads will show in this div