کراچی؛ایم کیوایم کا کونسلر اورکارکن زیرحراست

Jul 31, 2016

Karachi Police Chapa Pkg 25-05 ZOHAIB

کراچی :لیاقت آباد میں رات گئے چھاپہ مار کرایم کیو ایم کے کونسلر اور کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ماڑی پور اور کھارادر سے بھی مقدمات میں مطلوب تین ملزم اسلحہ سمیت پکڑے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رات گئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے دفتر پر چھاپہ مارااور جنرل کونسلر شاہد فتح اور ایک کارکن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس نے ماڑی پور سے علی رضا اور ساتھی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ علی رضا پانچ سال قید کاٹ کر چند دن پہلے رہا ہوا تھا۔

کھارادر پولیس نے لی مارکیٹ سے مقابلے کے بعد گینگسٹر سلیم بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سماء

raid

Tabool ads will show in this div