نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے سندھ کابینہ کو اہم احکامات

Jul 30, 2016

Murad-Ali-Shah-Profile-Pkg-25-07-Arsalan-680x474

کراچی: نئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کو پالیسیوں پر عمدرآمد کرنے کیلئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستائیسویں سندھ کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے نئی کابینہ کو رینجرز اختیارات کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔

انہوں نے دو ٹوک کہا کہ نئی کابینہ سندھ حکومت کی تمام پالیسیوں پر شفاف طریقے سے عمل کرے۔ وزراء کی کارکردگی کا ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جائےگا۔ ہماری حکومت صرف اور صرف عوام کو جوابدہ ہے۔

اجلاس میں امن وامان ، گڈگورننس، صحت اور تعیلم سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

MURAD ALI SHAH

sindh cabinet

rangers powers

New CM

Tabool ads will show in this div