پالی کیلےٹیسٹ؛سری لنکا نے بازی پلٹ دی

aus

پالی کیلے:سری لنکا نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک سو چھ رنز سے شکست دے دی۔ نمبرون  ٹیسٹ ٹیم دو سو اڑسٹھ کے تعاقب میں دوسری اننگز میں ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکن اسپنرز گھومتی گیندوں سے آسٹریلوی بلے بازوں کو چکرا دیا۔ میچ کے پہلے چار دن آسٹریلیا کو برتری حاصل تھی لیکن آخری روز بازی پلٹ گئی۔

میچ جیتنے کے لیے آخری روز آسٹریلین ٹیم کو ایک سو پچاسی رنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں بھی باقی تھیں مگر رنگنا ہیراتھ نے ایسا رنگ دکھایا کہ آسٹریلین بلے باز کھیلنا بھول گئے۔ آسٹریلین کھلاڑی، ہیراتھ اور سنداکن کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور ایک سو اکسٹھ رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

پہلے ٹیسٹ میں نو بیٹسمین ہیراتھ کا شکار بنے  جبکہ ایک سو چھہتر رنز کی جانداراننگز کھیلنے پرکوشال مینڈس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سری لنکا اورآسٹریلیا کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے ستائیس ٹیسٹ میچزمیں سے یہ آسٹریلیا کیخلاف دوسری فتح ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز 4اگست سے گال میں ہوگا۔ سماء

pallekele

Afridi to retire after Australia match

Tabool ads will show in this div