لاہورمیں لڑکی کی پراسرارموت،پولیس الجھ گئی

Jul 30, 2016

Girl Death Followup Lhr Yasir Pkg 30-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Girl-Death-Followup-Lhr-Yasir-Pkg-30-07.mp4"][/video]

لاہور: شہر کےمعروف ہوٹل میں لڑکی کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مال روڈ پر واقع بڑے ہوٹل ميں لڑکي کی ہلاکت سے متعلق تفتیش میں پولیس بھی الجھ گئی ہے۔ پولیس ابھی تک یہ سراغ نہیں لگاسکی کہ گولی خود چلی یا کسی نے چلائی۔

مال روڈ کے ہوٹل کی لابی کے واش روز سے رابعہ نامی لڑکی کي لاش گذشتہ روز ملی تھی۔ لڑکی کےسرميں گولي لگي تھي۔پولیس نے پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

رابعہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے رات گئے مقدمہ درج کرلیااورہوٹل ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے۔

 لڑکی کے سر میں لگنے والی اور بیگ سے ملنے والی گولیوں کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ مزید حقائق فرانزک رپورٹس آنے پر واضح ہوں گے۔  سماء

PUNJAB

MALL ROAD

girl murdered

Tabool ads will show in this div