کراچی:ننھاعبداللہ نانی اورماموں کےحوالے
کراچی: سٹی کورٹ کے حکم پر ننھے عبداللہ کو نانی اور ماموں کے حوالے کردیاگیا۔
عبداللہ کو آخرکاراپنوں کا ساتھ مل ہی گیا۔عدالتی حکم پرعبداللہ کو ایدھی ہوم انتظامیہ نے نانی کے حوالے کردیا۔کم عمري ميں ماں سے محروم ہونيوالے عبداللہ کو گزشتہ روز عدالت نے ناني اور ماموں کے حوالے کرنے کا حکم دے تھا۔ عدالتي فيصلے ميں واضح کيا گيا ہے کہ بچے کے والد چوہدري اقبال جب چاہيں اپنے بيٹے سے مل سکتے ہيں۔
ماں کی تلاش کا سفر نانی کے گھر پرختم
چوہدري اقبال نے نو جون کو بيٹے کي حوالگي کي درخواست کي تھي۔ اجازت کے بعد باپ بيٹے ميں ہم آہنگي نہ ہوسکي جس کے بعد ناني نے حوالگي کي استدعا کي۔
عدالت نے حکم ديا ہے کہ نانی اور ماموں عبداللہ کوکسی کے حوالے نہیں کرسکتے۔ سماء