بگل اور گارڈآف آنر کے ساتھ نئے مکین کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد
کراچی:نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سی ایم ہاؤس پہنچ گئے۔ نئے وزیراعلیٰ کی آمد کا اعلان بگل بجا کرکیا گیا جبکہ پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کے بعد سید مراد علی شاہ سےچیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے ملاقات کی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی امورسے متعلق بریفنگ دی۔
پارٹی قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی اورصوبائی کابینہ میں ردوبدل کے فیصلے کے بعدآج صوبائی کابینہ کے نئے 8 ارکان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ سماء