لاہور میں کھجوروں بھرا ٹرک انڈرپاس میں پھنس گیا

Jul 30, 2016

Truck In Underpass Lhr 30-071

لاہور: مغل پورہ کے علاقے ميں کھجوروں سے بھرا ٹرک ڈرائيور نے ٹريفک وارڈن سے بچنے کے لئيے انڈر پاس ميں پھنسا ديا، بعد ميں کرين کي مدد سے ٹرک کو نکال ليا گيا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کي کينال روڈ پر واقع مغل پورہ انڈر پاس ميں رات گئے کجھوروں سے بھرا ٹرک اس وقت انڈر پاس ميں جا پھنسا جب ٹرک ڈرائيور نے انڈر پاس کي حد اونچائي ديکھنے کے باوجود ٹرک کو انڈر پاس سے گزارا اور ٹرک انڈر پاس ميں جا کر پھنس گيا۔

Truck In Underpass Lhr 30-07

ٹريفک حکام کے مطابق ٹرک ڈرائيور نے ايسا ٹريفک وارڈن سے بچنے کے لئيے کيا، دوسري جانب ٹرک پر موجود سامان کو اتارنے کے بعد ٹرک کو انڈر پاس سے نکال ليا گيا۔ سماء

traffic warden

truck stuck

Tabool ads will show in this div