گرینڈ الائنس کے لئے پیپلز پارٹی جیسے دل گردے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس بنانے کے لئے پیپلز پارٹی جیسے دل گردے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں پر الزام تراشیاں کر کے سیاسی اتحاد نہیں بنتے۔

لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست کر رہی ہے، اسی لئے ایم کیو ایم کے استعفے قبول نہیں کئےَ۔

سیاستدانوں کی لڑائیوں سے پارٹیوں کو نہیں ملک کو نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسلحہ ضیا الحق کی مہربانی ہے، کراچی میں امن کے لئے تمام فریقین سے مذاکرات کر رہے ہیں، امید ہے حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اگست تک حاجیوں کو لیٹر بھجوا دیئے جائیں گے، سعودی عرب میں حاجیوں کا سفر بس کی بجائے مونو ٹرین پر ہو گا۔ سماء نیوز

کی

کے

Burns Road

دسترخوان

jinnah

Injured

czech

brick

Tabool ads will show in this div