بجلی کا بحران: عدالتی امور بھی متاثر

اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے بحران سے اب عدالتی امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ سٹی کورٹ میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے سبب کئی مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی۔

کراچی کےرہائشی علاقوں میں بارہ اور صنعتی علاقوں میں آٹھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے پہلے معمولات زندگی متاثر ہوئے اب لوڈ شیڈنگ کراچی کی مقامی عدالتوں میں بھی کی جارہی ہے۔

سٹی کورٹ میں روزانہ ہزاروں مقدمات کی سماعت ہوتی ہے تاہم مسلسل لوڈ شیڈنگ سے عدالتی امور بری طرح متاثر ہوگئے،کمپیوٹراور کورٹ روم کے پنکھے اور لائٹ بند ہوگئے۔

پیشیوں پرآنیوالے سائلین اورملزمان بھی پریشانیوں میں مبتلا رہے۔ اکثرملزمان کوپولیس اہلکار عدالتوں میں پیش کیے بغیر نئی تاریخیں لیکر روانہ ہوگئے۔

پہلے ہی آئے روزوکلاء کی ہڑتالوں سےعدالتی امورمتاثرہورہے ہیں اوراب لوڈ شیڈنگ کے ذریعے بھی مقدمات التوا کا شکار ہیں۔ سماء نیوز

کا

reuters

Tabool ads will show in this div