نیویارک : اچھی خوراک کا شوق رکھنا اچھی بات ہے مگر یہ کیا کہ ایک سینڈوچ 214 ڈالر کا ؟؟
جی ہاں ، اب نیویارک میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے، جہاں اچھی خوراک کا شوق رکھنے والے جاتے تو ہیں مگر یہ کیا، اس نوکھے اور دنیا کے مہنگے ترین سینڈوچ کو دیکھ کر ان کے منہ اتر سے جاتے ہیں۔
نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس مہنگے ترین اور قیمتی سینڈوچ "کوئنٹ ایسینشیئل گریلٹ چیز" کی قیمت 214 ڈالر ہے، جسے فروخت کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔
یہ "کوئنٹ ایسینشیئل گریلٹ چیز" نامی سینڈوچ مہنگی ترین فرنچ ڈبل روٹی باکاریٹ، سونے کے ورق، مکھن اور نایاب پنیر سے تیار کیا جاتا ہے، جسے ایک کرسٹل پلیٹ میں رکھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس سینڈوچ کے ساتھ ہی قیمتی اجزاء سے بنی ساس بھی کھانے والوں کو پیش کی جاتی ہے۔ سماء