ساڑھے 11 ہزار فٹ بلند پہاڑ پر انوکھی پارکنگ

2

جدہ : سعودی نوجوان کی ساڑھے 11 ہزار فٹ بلند پہاڑی چوٹی پر گاڑی پارک کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ساڑھے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑ کی ایک چوٹی کے انتہائی کنارے پر اپنی گاڑی پارک کر ڈالی، نوجوان کی ذرا سی غلطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

نوجوان نے انوکھی پارکنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں، سعودی نوجوان کی اس مہارت نے عوامی رابطے کی ویب سائٹس پر دھوم مچادی۔

دوسری جانب سعودی اخبارات میں نوجوان کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوانوں کو اس قسم کے کرتب سے دور رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ سماء

amazing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div