نون لیگ کی انضباطی کمیٹی انجم عقیل پر حراست سے فرار ہونے کا الزام ثابت نہیں کرسکی

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: نون لیگ کی انضباطی کمیٹی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل پر پولیس کی حراست سے فرار ہونے کا الزام ثابت نہیں کرسکی جس کے بعد انجم عقیل کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دے دیا گیا ہے ۔
 
انجم عقیل کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے نون لیگ نے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں انضباطی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے انجم عقیل کے پولیس حراست سے فرار کے معاملے کا جائزہ لیا اور رپورٹ نواز شریف کو ارسال کر دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی  نے اپنی رپورٹ میں انجم عقیل کے فرار پر کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا اور فیصلے کا اختیار پارٹی قائد نواز شریف کو دے دیا ہے۔ سماء نیوز

کی

کا

پر

سے

jundullah

law

حراست

series

kolkata

naegleria

Tabool ads will show in this div