لاہور:کرنٹ لگنےسےباپ،بیٹااوربیٹی جان سےگئے

Jul 29, 2016

ELECTRIC SHOCK DEATH LHR PKG 29-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/ELECTRIC-SHOCK-DEATH-LHR-PKG-29-07.mp4"][/video]

لاہور: بجلی کے تار موت بانٹنے لگے ہیں۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ ميں لوہے کي چارپائي تار سے ٹکراگئي۔ بيٹي کو بچاتے ہوئےباپ اور بھائي کو بھي کرنٹ نے جکڑ ليا۔

لاہور میں کرنٹ سے ایک ہی خاندان  کےتین افراد جاں بحق ہوگئے۔بيٹي کو بچاتے ہوئے باپ اور بھائي بھی جان سے گئے۔لیسکو کی لاپرواہی کی وجہ سے قاتل تاروں کا کوئی بندوبست نہیں ہوسکا۔

یہ افسوس ناک واقعہ  شاہدرہ کے نواحي علاقے ونڈالہ ديال شاہ ميں پیش آیا۔گھر کي چھت پرچارپائي سامنے سے گزرنے والي تار سے ٹکراگئي۔

چارپائی اٹھانے والی بيٹي کوجب  کرنٹ لگا تواس کاباپ بچانے کے لئے دوڑا۔ اس دوران لڑکی کے بھائي نے بھي کوشش کي ليکن تينوں ہي موت کے منہ ميں جاپہچنے ۔

علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ گھروں کے سامنے سے گزرتي ہوئي ہائي وولٹيج تاريں یہاں کا اہم مسئلہ ہے۔اہل علاقہ کي شکايت کے باوجود ليسکو حکام نے کبھي توجہ نہيں دي۔  سماء

PUNJAB

current

power crisis

electrocuted

Tabool ads will show in this div