ماں کی تلاش کا سفر نانی کے گھر پرختم
کراچی: ننھے عبداللہ کی تلاش ختم ہوئی۔ عدالت نے عبداللہ کونانی کے گھر رہنے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ عبداللہ کے والد جب چاہیں اس سے مل سکتے ہیں۔
عبداللہ کے والد چودھری اقبال نے 9 جون کو عبداللہ حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔اُسی روز نانی شمیم اور ماموں عمر نے عبداللہ کو باپ کے حوالے کرنے کا بیان دیا۔جون 15 کو عدالت نے حکم دیا کہ مہینہ میں دو بار چودھری اقبال اور عبداللہ کی ملاقات کرائی جائے۔تین ملاقاتوں کے بعد باپ اور بیٹے میں ہم آہنگی نہیں ہو سکی۔
اکیس جولائی کو نانی نے حوالگی سے متعلق درخواست دی۔آج عدالت میں چودھری اقبال نے عبداللہ کی حوالگی سے دستبردار ہوتے ہوئےنانی کے حوالے کرنے کا بیان عدالت میں جمع کرایا،جس پر عدالت نے نانی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے کےمطابق نانی اور ماموں عبداللہ کوکسی کے حوالے نہیں کریں گے۔ عدالتی فیصلے میں مزید بتایا گیاہےکہ نانی ، خالہ اور ماموں عبداللہ کے سارے اخراجات برداشت کریں گے۔ عدالتی حکم کے مطابق عبداللہ کے والد کو ملنے کی اجازت ہے۔ وہ جب چاہیں اس سے مل سکتے ہیں۔
عدالت نے عبداللہ کو کل پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ سماء