دفتر خارجہ کی ذوالفقار کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی تصدیق
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی تصدیق کر دی۔ انڈونیشیا کی حکومت نے پاکستانی سفیر کو باضابطہ اطلاع دی۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ذوالفقارعلی کی موت کی سزا کو سفارتی کوششوں کے بعد روک دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ مختلف فورمز کی جانب سے کی گئی اپیلوں کے بعد ذوالفقار علی کے کیس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذوالفقار علی کے علاوہ تیرہ سزا پانے والوں کو موت کی سزا دے دی گئی ہے۔ سماء