چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

BRITISH HIGH COMMISSIONER TO PAKISTAN THOMAS DREW CALLED ON MINISTER FOR INTERIOR CH. NISAR ALI KHAN AT PUNJAB HOUSE ISLAMABAD ON JULY 28, 2016.
BRITISH HIGH COMMISSIONER TO PAKISTAN THOMAS DREW CALLED ON MINISTER FOR INTERIOR CH. NISAR ALI KHAN AT PUNJAB HOUSE ISLAMABAD ON JULY 28, 2016.

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان، برطانیہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور تھامس ڈریو کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی۔ سماء

Chohadry Nisar Ali Khan

thomas Drew

Tabool ads will show in this div