صدر زرداری نے مرزا کے بیان کا نوٹس لے لیا

Nov 30, -0001


اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: صدر زرداری نے ذوالفقارمرزا کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ اور وزیراعلیٰ سندھ سے چوبیس گھنٹے میں جواب طلب کیا ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف بیان کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ذاتی فعل قراردیا ہے۔
 
ایم کیو ایم کے اپوزیشن میں جانے کے بعد سندھ میں شروع ہونے والی سیاسی کشیدگی  میں۔ ذوالفقار مرزا کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مشتعل افراد کے سخت احتجاج کیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس بیان کو ذوالفقار مرزا کی ذاتی رائے قرار دیا۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ترجمان  فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدرزارادی نے  ذوالفقار مرزا کے بیان کاسخت نوٹس لیا ہے۔

 فرحت اللہ بابر کی طرح پیپلز پارٹی کے سنیٹر فیصل رضا عابدی نے بھی ذوالفقار مرزا کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیا۔

 سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی الطاف حسین کو ایم کیو ایم کا جائز رہنما سمجھتی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ شہر میں امن قائم ہوسکے۔

 کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے شہریوں سے پرامن رہنے کی  اپیل کریں۔

ذوالفقار مرزا کے بیان پر نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب میں بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور میں مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کی۔ سماء

کے

کا

نے

Qadri

لیا

birthday

بیان