مرزا کے آتشیں بیان پرکراچی میں پندرہ افراد جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
کراچی: ذوالفقارمرزا کے بیان پرکراچی میں شہریوں نے شدید غم وغصہ کااظہارکیا ۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اورپولیس اہلکار سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ چالیس گاڑیوں اور کئی دکانوں کو آگ لگادی گئی ۔
ناظم آباد سخی حسن بس اسٹاپ کے دس بسوں کا نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔کئی گھنٹوں تک یہ گاڑیاں شعلے اگلتی رہیں۔اورپھرشعلے دھوئیں میں تبدیل ہوگئے۔کریم آباد ۔ کورنگی بلال چورنگی اور دیگر علاقوں میں چارٹرک، منی بس کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ۔
ناظم آباد، لیاقت آباد، ناگن چورنگی اوریوپی موڑ پر بھی کئی گاڑیوں کو آگ میں جھونک دیا گیا۔ شہرکےمختلف علاقوں میں چالیس سے زائد گاڑیاں خاکسترہوگئیں۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانہ، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لانڈی، گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جگہ جگہ مظاہرے کئے جارہےہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں اورذوالفقارمرزاکے خلاف نعرے لگارہےہیں۔ مظاہرین نے ذوالفقارمرزاکے بیان کو اشتعال انگیز قراردیاہے۔
شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں رینجرزاورپولیس اہلکارسمیت پندرہ افراد جاں بحق ہوئے۔
شہر میں کاروباری زندگی معطل رہا۔ دکانیں، مارکیٹیں، پیڑول پمپ ، نجی دفاتر بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ غائب اورنجی ٹرانسپورٹ معمول سے کم رہی ۔
جامعہ کراچی ۔ اردو یونیورسٹی اور اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کے نے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔ سماء نیوز