بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان
اسلام آباد: عوام کیلئے اچھی خبرہے کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے اسی پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے ۔
نیبرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ کمی کا اطلاق اگست کے بلوں میں ہو گا ۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے سے صارفین کو پندرہ ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ ماہانہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے بھی ریلیف سے محروم رہیں گے۔ سماء