ہیلری کلنٹن سے زیادہ امریکی صدربننےکاکوئی اہل نہیں،اوباما

فلاڈیلفیا: امریکی صدر بارک اوباما نے کہاہےکہ نامزدصدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے زیادہ کوئی امریکی صدر بننے کا اہل نہیں۔
بارک اوباما نے فلاڈیلفیاء میں ڈیموکریٹس کے قومی کنونشن سے خطاب کرتےہوئے ہیلری کلنٹن کےلیے پوری حمایت کا اعلان کیا۔ انھوں نے ڈیموکریٹس جماعت کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہیلری کلنٹن کا ساتھ دے کراس کام کو پورا کریں جو آٹھ برس قبل اوباما نے شروع کیا تھا۔
انھوں نے کہاکہ امریکا ویسے بھی عظیم امریکا ہے۔امریکا پہلے سے ہی مضبوط ہے۔انھوں نے کہاکہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہماری مضبوطی اور استحکام ڈونلڈ ٹرمپ پر انحصار کرنے سے نہیں ہوگی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اسامہ کوانصاف کےکٹہرےمیں لائے۔ بارک اوباما نےکہاکہ وہ امریکا کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہوں۔
ہیلری کلنٹن جمعرات کی رات کو کنونشن میں اپنے خطاب کےدوران صدارتی نامزدگی قبول کریں گے۔ امریکی صدر کے لیے انتخابات 8 نومبر کو ہونگے۔ سماء