مہمند ایجنسی میں فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

Weapon Recovered

پشاور: مہمند ایجنسی میں فورسز نے آپریشن کرکے پیپل ڈب کا علاقہ شرپسندوں سے صاف کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے علاقے پیپل ڈب میں کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت بارود برآمد کیا۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں سات کلاشنکوفیں، چودہ دستی بم، پانچ آئی ای ڈیز، اُنتیس میگزین، دوائیاں اور کرنسی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے دہشتگردوں نے دریائے کابل کے کنارے علاقہ محفوظ ٹھکانا بنا رکھا تھا۔ سماء

Forces Operation

arms recovered

Mohmand agency

terrorist killed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div