گورنر سندھ کی واپسی سے متعلق علم نہیں، امید ہے جلد آجائیں گے، شرجیل میمن
اسٹاف رپورٹر
کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے گورنر سندھ کی واپسی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے وہ جلد واپس آجائیں گے۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی واپسی سے متعلق انہيں کچھ نہيں پتا، بس اميد ہے کہ وہ جلد واپس آجائيں گے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کی گزشتہ دنوں دبئی روانگی کے بعد ان کے استعفیٰ سے متعلق خبریں آرہی تھیں۔