مئی 12 کی لڑائی سابق چيف جسٹس اور اسٹیبلشمینٹ کی تھی:ایم کیو ایم

Mqm press conference khi pkg 27-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Mqm-press-conference-khi-pkg-27-07.mp4"][/video]

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے بارہ مئی سے متعلق الزامات مسترد کر تے ہوئے واقعے کو سابق چيف جسٹس اور اسٹيبلشمينٹ کي لڑائي قرار ديديا، جبکہ کنور نوید جمیل نے گرفتاریاں دینے کی پیشکش بھی کردی۔

ڈپٹي کنوينر رابطہ کيمٹي کنور نوید جمیل نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کراچی سے پاکستان چل رہا ہے لیکن کراچی میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، پاک فوج کے دو جوانوں اور امجد صابری کو شہيد کیا گیا۔

وسیم اختر کا تردیدی خط کس نے لکھا؟

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزامات سیاسی ایجنڈہ ہیں، متحدہ پر بارہ مئی کے الزامات غلط ہيں۔ بارہ مئی کی لڑائی ایم کیو ایم کی نہیں چیف جسٹس اور اسٹیبلشمنٹ کی تھی، گرفتار ہونے کیلئے تیار ہیں، گرفتاري کے علاوہ کوئي آپشن نہيں۔

وسیم اختر کا بیان جھوٹا تھا تو عدالت میں بولتے

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر پر گھٹیا الزام لگانا سراسر بہتان ہے۔ وسيم اختر نے بارہ مئي کے حوالے سے کوئي اعترافي بيان نہيں ديا۔

کنور نوید جمیل نے وسيم اختر کے خط کي کاپي بھي ميڈيا ميں تقسيم کي۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچي کو کالوني کي طرح ڈيل کيا جارہا ہے۔ سماء

Former Chief Justice

establishment

May 12 tragedy

Nominated mayor

Kanwar Naveed

Tabool ads will show in this div