متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کیلیے ٹیم تشکیل دے دی

Nov 30, -0001


اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد:  متحدہ قومی موومنٹ  کو منانے کیلیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں چوہدری شجاعت کے متحدہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ جلد خوشخبری ملے گی۔

اسلام آباد  میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیوایم سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ اس کا پیپلز پارٹی کا ساتھ رہنا بہت ضروری ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تناؤ وقتی ہے۔ چوہدری شجاعت مفاہمت کی کوشش کر رہےہیں۔  جلد اچھی خبر ملے گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں اسلحہ باہر سے لایا جاتا ہے۔ اور  ٹارگٹ کلرز کا تعلق بھی باہر سے ہی ہے۔ شہر میں قتل و غارت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ سماء

کو

دی

Cup

riot

Tabool ads will show in this div