آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے سترہ عباس پورمیں پولنگ جاری
اسٹاف رپورٹ
عباس پور: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے سترہ عباس پورمیں پولنگ جاری ہے۔
چھبیس جون کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اس حلقے میں ہنگامہ آرائی اوربعض پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ بکس اٹھانے پرانتخاب کو کالعدم قراردے دیا گیا تھا۔
انتخابات میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ،مسلم کانفرنس سمیت چھ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آزاد امید وار بھی میدان میں ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے سردارامجد یوسف،مسلم لیگ نون کے چوہدری یاسین گلشن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردیکرفرنٹیئر کنسٹیبلری اورپولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفےکے جاری رہے گی۔ سماء نیوز