مئی 12 کے حوالےسےجھوٹا بیان چلایا گیا،وسیم اختر

Jul 27, 2016
BPR WASEEM AKHTAR 19-07 کراچی : نامزد میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میڈیا میں 12مئی سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، 12مئی سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ بارہ مئی کو ہونے والے خون خرابے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما اور نامزد میئر وسیم اختر سے منسوب بیانات کی تردید کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 12مئی سے متعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، میڈیا ٹرائل کر کے ساکھ خراب کرنے کی کوشش جاری ہے۔ وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ 12مئی سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، معاملے کی اعلیٰ عدلیہ سے تحقیقات کرائی جائیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وسیم اختر سے منسوب بیانات منظر عام پر آئے تھے، جس میں انہوں کہا تھا کہ ایئرپورٹ آنیوالوں پر فائرنگ میری ہدایت پر کی گئی، مفرور ملزمان کو گرفتار کروا سکتا ہوں۔ بارہ مئی کو کیا ہوا تھا ؟؟ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز نے کھلے عام ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

JIT

RAO ANWAR

Tabool ads will show in this div