اسلام آبادمیں خراب موسم،کئی پروازیں منسوخ اورتاخیرکاشکار

benazir international airport

اسلام آباد: خراب موسم کے باعث بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔تین پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعددتاخیر کا شکارہوئیں۔

بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی اے 230 منسوخ  کردی گئی۔ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کی 271 منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد سے جدہ جانے والی  پرواز پی اے  270  بھی منسوخ کر دی گئی۔

خراب موسم کے باعث دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز کیو آر 632 میں چھ گھنٹے کی تاخیرہوئی۔ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی  پرواز پی کے 4131 میں پانچ گھنٹے کی تاخیرہوئی۔

استنبول سے اسلام آبادآنے والی  پرواز ٹی کے 710 میں چار گھنٹے کی تاخیرہوئی۔دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 تین گھنٹے تاخیر کا شکاررہی۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز این ایل 121 میں تاخیرہوئی۔ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز ایس وی 724  بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 میں تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز ایس وی 889  بھی تاخیر سے روانہ ہوئی۔اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 232 میں  4 گھنٹوں کی تاخیردیکھی گئی جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 4232 میں بھی چار گھنٹوں کی تاخیرہوئی۔

اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 میں تاخیرہوئی اوراسلام آباد سے دبئی کی پرواز ای کے 613 نے بھی تاخیرسے پروازکیا۔  سماء

Flight Delayed

Benazir International Airport

Tabool ads will show in this div