ہیلری،مضبوط،خوبصورت اورمحبت کرنےوالی شریک سفرہے،بل کلنٹن

فلاڈیلفیا: سابق امریکی صدربل کلنٹن نے بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن نے انہیں زندگی کی نئی راہ دکھائی۔
کنونشن سے خطاب میں بل کلنٹن نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔ بل کلنٹن نے بتایاکہ ہلیری کوپہلی بارپروپوزکیاتوانھوں نےصاف انکارکردیا۔بل کلنٹن نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ جب دوسری بار ہیلری کو پروپوز کیا تو ساتھ ہی کہا نہیں ابھی شادی نہیں کرنی چاہیئے۔انھوں نے مزید بتایاکہ ان کی اس حرکت پرہلیری مسکرائیں اورکہا ،آخریہ لڑکاچاہتاکیاہے!۔
سابق صدر کاکہناتھاکہ زندگی میں ہم نےدکھ سکھ ساتھ گزارے،ہنسےبھی روئےبھی۔ بل کلنٹن نے بتایا کہ آرکنساس میں ہلیری کوگھرپسندآیا تومیں نے وہ گھرخریدلیا۔اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے بل کو کہا تھا کہ اب تو آپ سے شادی کرنا ہی ہوگی۔
بل کلنٹن نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی خوبصورت بہترین دوست سے شادی کی۔ سابق صدرکاکہنا تھاکہ ہیلری کلنٹن نے انھیں نجی زندگی سے عوامی زندگی کا راستہ دکھایا۔ سماء