کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،پانچ افراد زیر حراست اور اسلحہ برآمد

KARACHI RANGERS ACTION KHI PKG 26-07

کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران زمین تلے دفن اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ لائنز ایریا سے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے لائنز ایریا کے علاقے دھوبی گھاٹ میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برنس روڈ میں ایم کیوایم یونٹ آفس کے قریب کارروائی کی جہاں کچرا کنڈی میں کھدائی کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ جس میں 14 کلاشنکوفیں اور 8 ہزار گولیاں شامل تھیں۔

شاہ فیصل کالونی میں بھی رینجرز نے ایم کیوایم عسکری ونگ کی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی۔  ترجمان کا کہنا ہے برآمد اسلحے میں 8 راکٹ لانچر، 3 ہیوی مشین گن، جی تھری، 8 شارٹ گن، 2 سیون ایم ایم اور واکی ٹاکی سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔

ترجمان رينجرز کے مطابق اسلحہ شہر ميں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ سماء

arms recovered

lines area

rangers action

five detained

Tabool ads will show in this div