لاہور میں 3 پھولن دیویاں گرفتار

ROBBER SISTERS 1600 LHR PKG 26-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/ROBBER-SISTERS-1600-LHR-PKG-26-07.mp4"][/video]

لاہور : لاہوريوں کو لوٹنے والی 3 پھولن ديوياں بہنیں پکڑی گئیں، پولیس نے گاڑی، زیورات اور نقدی برآمد کرلی۔

نہ تو نئی نویلی دلہنیں چھوڑیں اور نہ ہی دکاندار، کبھی لفٹ لے کر شہریوں کو لوٹا تو کبھی نوکرانیاں بن کر وارداتیں کیں، پولیس کے پاس موجود کریمنل ريکارڈ کے مطابق تینوں بہنیں طویل عرصے سے لوٹ مار کررہی تھیں۔

روبينہ، شبنم اور کنيز کیخلاف چوری، راہزنی اور سنگين وارداتوں کے 55 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں ميں درج ہيں، قانون کي گرفت ميں آنے کے باوجود ان کی دیدہ دلیری بہت کچھ واضح کررہی ہے۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ان کے کريمنل ريکارڈ کی مزيد جانچ کی جارہی ہے، گینگ کے دیگر لوگ بھی جلد گرفتار ہوں گے۔

غازی آباد ميں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کے گھر سے چوری شدہ کار اور موٹر سائيکل بھی برآمد کی گئی۔ سماء

Decoit

3 Bandit Woman

Dacoity Sisters

Tabool ads will show in this div