کشمیربرطانیہ میں فلمبند معمررانااورسونیاکی نئی فلم ریلیزکیلئےتیار

[Press Release] Sonya Hussain and Moammar Rana starrer movie set to release early 2017 (2) کراچی : کشمیر اور برطانیہ کے پرفضا مقامات پر عکس بند کی گئی معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم جلد بڑے اسکرین کی زینت بنے گی، فلم کا نام آئندہ ہفتے منظر عام پر لایا جائے گا۔ عمران ملک پروڈکشن کی تیار کی گئی نئی پاکستان فلم جلد بڑے پردے پر اپنا رنگ جمائے گی، فلم کی کاسٹ میں معمر رانا ، سونیا حسین، ندیم، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، سماما، وسیم اور ارم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ [Press Release] Sonya Hussain and Moammar Rana starrer movie set to release early 2017 (3) فلم کی عکس بندی برطانیہ اور کشمیر کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے، فلم کو اگلے ریلیز کیا جائے گا۔ اسی فلم کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں شرکاء نے فلم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فلم ڈائریکٹر کے مطابق فلم کی کچھ شوٹنگ ابھی پاکستان میں جاری ہے۔ [Press Release] Sonya Hussain and Moammar Rana starrer movie set to release early 2017 (4) فلم ایک روایت سے ہٹ کر محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں شدت، جذبات اور اس کی تکیمل کیلئے راستے میں حائل رکاؤٹوں کے گرد گھومتی ہے۔ [Press Release] Sonya Hussain and Moammar Rana starrer movie set to release early 2017 (5) معمر رانا اور سونیا حسین نے اپنی اداکاری سے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا ہے، جو دیکھنے والوں کو یقیناً اپنے سحر میں جکھڑ لے گی۔ سماء

LOLLYWOOD

Pakistani film

Sonya Hussain

Moammar Rana

Tabool ads will show in this div